after death life 2022 story

میری ایک دوست مجھ سے دو دن سے ناراض تھی
نہ میسج کا جواب دے رہی تھی نہ کال اٹینڈ کر رہی تھی ۔۔میں بہت پریشان تھی ۔۔
آج شام اس کے گھر گٸ تو دیکھا سامنے کھڑی کپڑے پریس کر رہی ہے مجھے دیکھتے ہی غبارے جیسا منہ پھلا کر روم میں گٸ اور اندر سے دروازہ بند کر لیا۔ میں نے کچھ دیر دروازہ کھٹکھٹایا اور اسے باہر آنے کا کہتی رہی ۔۔منتیں بھی کرتی رہی لیکن اندر خاموشی چھاٸی رہی میں نے تھک کے ادھر ادھر دیکھا تو سامنے آٸرن سٹینڈ پر اسکا موباٸل چارچنگ پہ لگا نظر آیا
اب دس منٹ سے وہ میرے روم کا دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے کبھی منتیں کرتی ہے کبھی گالیوں پہ اتر آتی ہے کہتی ماہی میری دادی ،نانی ،پرنانی کی بھی توبہ کبھی تم سے ناراض ہوٸی بس میرا موباٸل دے دو اور قسمیں دے رہی ہے کہ میرا وٹس ایپ اور میسنجر نہ کھولنا تمہیں میری قسم ہے🙊😂 دوست کی دکھتی رگ ہاتھ میں ہے
اب تک موباٸل کے بدلے ایک سوٹ ایک گھڑی اور پاٶچ کی کامیاب ڈیلنگ ہو چکی ابھی مزید کی توقع ہے
مورل
گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو انگلی ٹیڑھی کرنے میں ہرج نہیں 😌
,#معشوم_ماہی

Leave a Reply

Your email address will not be published.